نئی دہلی،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت نےخوشحالی کےو ژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے نئی وزارت کو آپریٹیو تشکیل دی۔ واضح رہے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بجٹ پیش کرتے ہوئےکوآپریٹو وزارت بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ وزارت کو آپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے کے لئے علیحدہ انتظامی ، قانونی اور پالیسی فریم ورک فراہم کرائے گی۔
اس سے کوآپریٹو کی جڑوں کو تقویت ملے گی اور اس کی رسائی زمینی سطح پر لوگوں تک ہوگی۔ہمارے ملک میں کوآپریٹو پر مبنی معاشی ترقی کا ماڈل کافی اچھا ہے جس میں ہر ممبر ذمہ داری کے جذبے سے ساتھ کام کرتا ہے۔یہ وزارت کوآپریٹو یونینوں کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی کے عمل کو ہموار کرے گی اور اس سے کثیر ریاستی کوآپریٹو پلیٹ فاموں کی ترقی ہوگی۔
اس وزارت کی تشکیل کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے کمیونٹی کی ترقی پر مبنی شراکت داری کے لئے عہد بستگی کو تقویت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس سے بجٹ میں کو آپریٹیو وزارت تشکیل سے متعلق حکومت کے اعلان پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ اس نئی وزارت کی سب سے پہلےذمہ داری کس کو دی جاتی ہے ۔